Site icon Rozana News 24×7

بلریا گنج : جامع مسجد نصیر پور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

بلریا گنج

بلریا گنج : جامع مسجد نصیر پور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

بلریا گنج (اسٹاف رپورٹر) نصیر پور گاؤں کی جامع مسجد میں 8 نومبر کی شام تقسیم انعامات کے پروگرام میں بچوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔

ایجوکیشنل سوسائٹی نصیر پور (ای ایس این) کی طرف سے منعقد ہونے والے بچوں کے پروگرام میں بچوں نے نظمیں اور تقاریر پیش کیں اور پچھلے ہفتے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی جناب انجینئر محمد ساویز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد اگر ہمیں جاننا ہے تو اس کے لیے قرآن و حدیث کو غور وفکر کے ساتھ پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ہوگا ۔ جب تک ہم قرآن کو حدیث کو سمجھنے کی نیت سے نہیں پڑھیں گے ہمیں معلوم ہی نہیں ہوگا کہ ہماری زندگی کا اصل مقصد کیا ہے۔
جناب قاسم شہباز نے تعلیم و تربیت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم بغیر تربیت کے ادھوری ہے اگر جب تک ہم عمل کے ساتھ عملی طور پر تیار نہیں ہوں گے ہماری شخصیت نامکمل رہے گی۔ بلریا گنج

بلریا گنج : جامع مسجد نصیر پور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

بلریا گنج : جامع مسجد نصیر پور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

انعام حاصل کرنے والوں میں پہلی پوزیشن: عروہ دانش ابن حافظ دانش فلاحی، دوسری پوزیشن: محمد وقاص ابن وسیم احمد اور تیسری پوزیشن: عازب ارشد ابن محمد ارشد نے حاصل کی ۔ اس کے علاوہ جن بچوں مقابلہ میں حصہ لیا تھا انہیں تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ ایجوکیشنل سوسائٹی نصیر پور (ای ایس این) کی جانب سے ہر جمعہ بعد نماز مغرب گاؤں کی جامع مسجد میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ان میں مزید صلاحیتوں کو پروان چڑھانے لیے یہ پروگرام ہوتا ہے، جس گاؤں کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض عزیز الرحمان  نے انجام دیے ۔

Exit mobile version