Site icon Rozana News 24×7

مدرسہ عربیہ بیت العلوم  سرائے میر کا سالانہ جلسہ 20 نومبر کو

جلسہ

مدرسہ عربیہ بیت العلوم  سرائے میر کا سالانہ جلسہ 20 نومبر کو

جلسہ : سرائے میر (اسٹاف رپورٹر) مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر کا ٨٣ واں سالانہ جلسہ 20 نومبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

مدرسہ عربیہ بیت العلوم  سرائے میر کا سالانہ جلسہ 20 نومبر کو

مدرسہ کے استاذ حافظ ثاقب نے نامہ نگار کو بتایا کہ یہ جلسہ 20 نومبر صبح 8:30 بجے سے شروع ہوگا اور 21 نومبر کی رات اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ 20 نومبر 8/30 سے 2 بجے تک خواتین کا کا پروگرام ہوگا۔

دوسرے دن نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مردوں کا پروگرام شروع ہوگا جو دیر رات ختم ہوگا ۔ دوسرے دن بعد نماز ظہر مفتی محمد راشد صاحب اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند خصوصی خطاب فرمائیں گے اور بعد نماز عشاء مولانا محمود مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند، مولانا ابوطالب رحمانی صاحب رکن مسلم پرسنل لا بورڈکا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس کے علاوہ مفتی مولانا شمس الہدیٰ کشی نگر، مولانا امیر حمزہ نیپال وغیرہ علماء کرام بھی شرکت کریں گے۔

اس سالانہ اجتماع میں ضلع کے علاوہ دیگر ریاستوں سے لوگوں کی شرکت کی امید ہے ۔

Madarsa Islamiyah Arabia Baitul Uloom Saraimeer Azamgarh UP

Exit mobile version