Site icon Rozana News 24×7

جامعہ الطيبات طویٰ ميں یوم قومی تعلیم تزک و احتشام سے منایا گیا

جامعہ الطيبات

جامعہ الطيبات طویٰ ميں یوم قومی تعلیم تزک و احتشام سے منایا گیا

جامعہ الطيبات: طوی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ الطیبات طویٰ میں 11/نومبر 2024 بروز دوشنبہ یوم قومی تعلیم کی مناسبت سے “یک روزہ سیمینار ونمائش” بعنوان : مولانا ابوالکلام آزاد حیات اور خدمات منعقد کیا گیا۔

طالبات نے مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کے حوالے سے اپنے مقالات پیش کے اور نمائش کے ذریعہ ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔اس موقع پر 2023، 24 کی پوزیش ہولڈرس طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

ڈاکٹر حفظ الرحمٰن اصلاحی نے کلیدی خطاب میں طالبات کو مقالہ کے تعلق سے مفید اور بنیادی باتیں بتائیں نیزمولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیم کے لئے بے لوث قربانیوں اور انکی ہمہ گیر شخصیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
صدارتی خطاب میں جناب شیخ عبداللہ نے طالبات کی طرف سے پیش گئے پروگرام کو سراہا اور ان کے اچھے مستقبل کی دعائیں دیں۔ جامعہ الطیبات

جامعہ الطيبات طویٰ ميں یوم قومی تعلیم تزک و احتشام سے منایا گیا

ناظم جامعہ الطیبات جناب لئیق احمد اصلاحی نے پروگرام کی کامیابی پر سب کو مبارک باد پیش کی۔

عربی چہارم تا عربی ششم کی طالبات نے” تعلیم کی اہمیت اور مولانا ابوالکلام آزاد، جنگ آزادی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا کردار، مولانا ابوالکلام آزاد اپنی تصانیف کی روشنی میں، مولانا ابوالکلام آزاد کی خطوط نگاری ،مولانا ابوالکلام آزاد بحیثیت مفکر ،مولانا ابوالکلام آزاد بحیثیت صحافی ، مولانا ابوالکلام آزاد بحیثیت وزیر تعلیم ،مولانا ابوالکلام آزاد بحیثیت سیاست داں ،مولانا ابوالکلام آزاد بحیثیت مفسر قرآن، مولانا ابوالکلام آزاد کی قرآنی بصیرت ،مولانا ابوالکلام آزاد بحیثیت ادیب وغیرہ عنوان پر اپنے مقالے پیش کئے۔ جامعہ الطیبات

عربی اول تا عربی سوم کی طالبات نے پینٹنگ، خاکہ نگاری، پوسٹر سازی اور کیلی گرافی کی مدد سے نمائش پیش کی جس میں مولانا آزاد کی زندی کے علاوہ جامعہ کی تاریخ کو بھی بتانے کی کوشش کی گئی تھی۔

National Education Day

پروگرام کا آغاز رشدی دلشاد کی تلاوت قرآن سے ہوا، افتتاحی کلمات محترمہ ثنامقیم طیباتی نے پیش کیا ۔ نظامت کا فریضہ مہوش جمال نے انجام دیا۔ جامعہ الطیبات

اس موقع پر پرنسپل جامعہ دلشاد احمد اصلاحی جامعی ،احسان احمد خان، ڈاکٹر کلیم احمد اصلاحی کے علاوہ اساتذہ ومعلمات موجود تھیں۔

Exit mobile version