HomeAzamgarh Newsمدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں دو روزہ سالانہ جلسہ...

مدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں دو روزہ سالانہ جلسہ کی شروعات

سرائے میر (اسٹاف رپورٹر) مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ میں دو روزہ سالانہ جلسہ کی شروعات عورتوں کی نشست ہوئی ۔

عورتیں نبی تو نہیں ہیں لیکن اپنی گود میں نبیوں کی پرورش کی ہیں: مولانا ابو طالب رحمانی

عورتوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لا بورڈ نے فرمایا: عورتیں نبی تو نہیں ہیں مگر انہوں نے اپنی گود میں نبیوں کی تربیت کی ہیں، جب مائیں عظیم ہوں گی تو ملت کا ہرفرد عظیم ہوگا: مرد عورت جنس کے لحاظ سے دونوں الگ الگ ہیں ذمہ داریوں کے لحاظ سے الگ ہیں مگر گھر اور سماج کو بہتر بنانے میں دونوں یکساں ہیں۔

قربان جائیے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر جس میں عورتوں‌کی عظمت کو پہچانا گیا ان‌کے حقوق ماں، بہن ، بیٹی، بیوی کی حیثیت سے اجاگر کیے گیے۔ اس لیے میں اپنی ماؤں سے کہتا ہوں کہ آپ عزم کرلیں کہ ہم اپنے گھروں کو جنت بنائیں گے بچوں کو سچ بولنے کی ترغیب دلائیں گے نماز کی پابندی کا اہتمام کرائیں گے تو آنے والے وقتوں میں ہمارا بچہ اور بچی ماسٹر وکیل انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ پکے سچے دیندار ہوں گے۔

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں دو روزہ سالانہ جلسہ کی شروعات عورتوں کی نشست ہوئی

بیت العلوم
بیت العلوم سرائے میر کے سالانہ جلسہ میں شرکت کے لئے جاتی ہوئی خواتین

مولانا محبوب عالم قاسمی نے کہا کہ اگر آپ دین کو معیار بنائیں گی گھر میں لڑکا ولی پیدا ہوگا، لڑکی رابعہ بصریہ ہوگی۔ گھر میں سکون کا ماحول ہوگا زندگی پر لطف ہوجائے گی ۔اگر دین کو نظر انداز کریں گی تو بے سکونی کا ماحول ہوگا، پریشانیاں بڑھیں گی۔

مولانا شفیق بجنوری نے خطاب کرتے ہوئے کہ اس عظیم الشان جلسے کا پیغام یہی ہے کہ آپ جس نیک ارادے سے یہاں پر آئی ہیں اور اکابرین کی تقریروں کو سماعت کیا ہے اسے ہی اپنی زندگی میں عملی طور پر لانے کی کوشش کریں۔

آخیر میں مفتی احمد اللہ پھولپوری نے اپنے خطاب میں ماؤں بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نسلوں کو دیندار بنائیں ان کی حفاظت کریں ۔آج ہماری بچیاں فیشن کی طرف بھاگ رہی ہیں ،رسومات کا رواج بڑھ رہا ہے، شادیوں میں فضول خرچی کو خوب رواج دیا جارہا ہے،شادیوں کو سادگی سے کریں، ایک عورت کی دینداری گھر اور خاندان کو دیندار بناسکتی ہے ،اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔

پروگرام کے آغاز میں صفۃ الصالحات کی طالبات نے عربی، اردو، انگلش، اور ہندی زبان میں ایمان افروز تقریریں، دلکش وپرسوز نعتیں،اور نصیحت آمیز ودلچسپ مکالمے پیش کیے ساتھ ہی بچیوں نے دست کاری، کشیدہ کاری اور فنکاری کا خوبصورت اور عمدہ نمونہ پیش کیا۔

نظامت کے فرائض نائب صدر معلمہ نے انجام دیئے۔

Madarsa Islamiyah Arabia Baitul Uloom Saraimeer Azamgarh UP

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Check The Price on Amazonespot_img

Most Popular

Recent Comments