HomeAzamgarh Newsاعظم گڑھ : شبلی پوسٹ گریجویٹ کالج میں تزک و احتشام سے...

اعظم گڑھ : شبلی پوسٹ گریجویٹ کالج میں تزک و احتشام سے منایا گیا يوم شبلی

يوم شبلی: اعظم گڑھ شہر (محمد خالد اعظمی) 18 نومبر ہر سال کی طرح اس سال بھی شبلی پوسٹ گریجویٹ کالج میں یوم شبلی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

يوم شبلی کے موقع پر اساتذہ، طلبہ و طالبات نے مختلف طرح کے پروگرام کے ذریعے علامہ شبلی نعمانی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا، اسی دوران طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پرفیسر پردیپ کمار شرما موجودہ وائس چانسلر مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی اعظم گڑھ نے اپنے خطاب میں علامہ شبلی کی خدمات کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے اس بات زور دیا کہ طلبہ کوتعلیم کے ساتھ باصلاحیت ہونا چاہیے،ساتھ ہی کوئی نہ کوئی ہنر ضرور سیکھنا چاہیے۔

اعظم گڑھ : شبلی پوسٹ گریجویٹ کالج میں تزک و احتشام سے منایا گیا يوم شبلی

پروفیسر محمد خالد نے طلبہ اور سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شبلی کا مشن کالج کے قیام سے بہت آگے تھا جسے ان کے جانشین کے طور پر ہم سب کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ يوم شبلی

یوم شبلی

سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شوکت علی نے اپنے صدارتی خطاب میں کالج کی تعمیر وترقی کے کے ساتھ علامہ شبلی کی زندگی کے منتخب پہلؤں پر روشنی ڈالی۔ يوم شبلی

اساتذہ میں پروفیسر علاء الدین خان ،پروفیسر سرفراز نواز، پروفیسر محمد طاہر اور ڈاکٹر ارم الماس نے شبلی کی زندگی اور خدمات کے مختلف پہلؤں پر اظہار خیال کیا۔ علامہ شبلی نعمانی

شبلی اکیڈمی دارلمصنفین کے سینئر رفیق جناب عمیر الصدیق ندوی نے علامہ شبلی کی زندگی، ان کی خدمات اور ان کے مشن پر تفصیل سے گفتگو کی ۔ يوم شبلی

وائس چانسلر کی خدمت میں کالج کے اساتذہ، منتظمہ اور دیگر سبھی بہی خواہوں کی جانب سے مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی میں شبلی چیئر قائم کرنے کی پرزور اپیل اور درخواست کی گئی ۔ موصوف نے شبلی چیئر کے قیام پر اپنی رضامندی ظاہر کی اوراس کے لئے اپنی طرف سے بھر پور کوشش کی یقین دہانی بھی کرائی۔ يوم شبلی

یوم شبلی

واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم شبلی کے جلسے کی مناسبت سے علامہ شبلی کی سوانح اور ان کے کارہائے نمایاں نیز شبلی کالج اور دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کے بھر پور تعارف کیلئے طلبہ اور طالبات کے مختلف گروپوں کے درمیان کئی طرح کے کمپٹیشن وغیرہ کروائے گئے تھے، تمام طلبہ اور طالبات جو ان مسابقات میں اول دوم سوم پوزیشن لائے تھے انہیں میڈل، سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔

اس سال کالج نے ان طلبہ اور طالبات کو اپنی طرف سے گولڈمیڈل اور سرٹیفکیٹ دئے جنہوں نے مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد ۲۰۲۴ میں گولڈ میڈل حاصل کئے تھے۔ کالج نے اس طرح ۲۶ طلبہ / طالبات کوگولڈ میڈل دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ يوم شبلی

اس سال جن طلبہ اور طالبات نے قومی سطح پر منعقد ہونے والے نیٹ ، جے آر ایف اور سی ایس آئی آر ٹیسٹ کو کوالیفائی کرکے پی ایچ ڈی اور لکچر ر شپ کی اہلیت حاصل کی ،کالج نے گولڈ میڈل دے کر ان کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریٹری جناب انوار احمد نے کی جنہوں نے طلبہ کی مختلف پہلوؤں سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ دار المصنفین شبلی اکیڈمی

آخیر میں کالج کے پرنسپل پروفیسر افسر علی نے تمام مہمانوں اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن مجید سے اور اختتام قومی ترانے پر ہوا ۔جلسے کے اختتام کے بعد میڈل اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے تمام طلبہ اور طالبات کا وائس چانسلر اور دیگر معززین کے ساتھ گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔

پروگرام میں کالج کے طلبہ کی کثیر تعداد کے ساتھ اساتذہ ، غیر تدریسی عملہ ، دیگر بہی خواہان اور معززین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔يوم شبلی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Check The Price on Amazonespot_img

Most Popular

Recent Comments