تحفظ آئین کانفرنس: سرائے میر/25 نومبر (اسٹاف رپورٹر) جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ میں تحفظ آئین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جمیعۃ العلما ء کے ذمہ داران نے عوام سے خطاب کیا۔
تحفظ آئین کانفرنس: جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مذہبی وتعلیمی آزادی دستور ہند کی روح ہے روح اگر نکل جاۓ تو دستور بے جان ہوکر رہ جائیگا دستور کا سیکولر کردار جمعیۃ علماء کی دین ہے۔ شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی کی تحریر کا حوالہ دیتے ہوے کہا کہ ملک کے سیکولر کردار میں ہر مذہب کی مذہبی آزادی ،تعلیمی ،لسانی ثقافتی اور عائلی پرسنل لاء اور شعائر کی حفاظت کو ضروری قرار دیاگیا ہے۔ آئین ہند
تحفظ آئین کانفرنس: انہوں نے مزید کہاکہ جمعیۃ علماء ہند کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جو سیکولر دستور ملک میں موجود ہے، یہ دستور غریبوں مظلوموں اور اقلیتوں کے ساتھ ہر وقت کھڑا رہتا ہے انہوں نے پوچھا کہ لاکھوں انسانوں کی شہریت کو آسام میں کس نے بچایا وہ سیکولر دستور کی طاقت ہے۔ دستور ہی کی بنیاد پر مدارس کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ۔ مزید کہاکہ مدارس اور جمعیۃ علماء دونوں دو نہیں دو سمجھنے والے جمعیۃ کی تاریخ نہیں جانتے ہیں مدارس اور علماء جمعیۃ علماء کی جان ہیں۔
جامعہ شرعیہ فیض العلوم سرائے میر میں تحفظ آئین کانفرنس کا انعقاد
تحفظ آئین کانفرنس: کانفرنس کے مقرر خصوصی جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا سید اشہد رشیدی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اصل طاقت اللہ کی ہے حکومتیں بنتی اور بگڑتی رہتی ہیں۔ مسلمان مایوس نہ ہوں حوصلہ سے کام لیں ،مسلمان اگر جنت لینا چاہتا ہے تو تقوی کی زندگی اختیار کرے تقوی کی زندگی کے لیے چار خوبیوں کا اپنے اندر پیدا کرنا ضروری ہے پہلی خوبی ہے کہ اپنے مال سے زکوۃ ادا کرے ،غریب یتیم بے سہارا لوگوں پر کچھ نہ کچھ خرچ کرے۔ تحفظ آئین کانفرنس
دوسری خوبی غصہ پر قابو رکھے ۔ تیسری خوبی ہے کہ کسی سے بدلہ نہ لے ہر ایک کو معاف کردے، ہر تکلیف و اذیت پر صبر کرے۔ چوتھی خوبی یہ ہے کہ اگر کوئ خطا یا گناہ یا زیادتی سرزد ہوجائے تو صدق دل سے توبہ کرلے۔ یہی چار خوبیاں تقوی کی زندگی کے لئے ضروری ہیں ۔ جنت اللہ نے متقی لوگوں کے لئے بنائ ہے۔
تحفظ آئین کانفرنس: دار المبلغین لکھنو کے مہتمم مولانا عبد الباری فاروقی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اسلام دہشت گردی کے خلاف ہے اسلام اور مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے اسلامی تعلیمات سے ناواقف اور جھوٹے ہیں ۔مزید کہاکہ اسلام امن و شانتی کا پیغامبر ہے۔ اللہ کے آخری نبی محمّد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اللہ نے رحمۃ للعالمین سارے جہان کے لیے بناکر بھیجا ہے۔ صحابہ کرام کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔
بیت العلوم کا 83 واں سالانہ جلسہ اور اس کی سرگرمیاں
تحفظ آئین کانفرنس: مفتی اشفاق احمد اعظمی نے کہا کہ مدارس دین اور ملک دونوں کی حفاظت کے قلعے ہیں انکو مسمار کرنے کی سوچ دونوں کے لیے نقصاندہ ہوگی ،مدارس نے ملک کی آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
حضرت مولانا اشھد رشیدی صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ مولانا افضل قاسمی، مفتی اعظم قاسمی، مولانا محمد انظر اعظمی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کے تعاون خصوصا جمعیۃ علماء مئو، اعظم گڈھ جونپور، امبیڈکرنگر، کے ذمے داران وابستگان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ تحفظ آئین کانفرنس
مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کا دو روزہ سالانہ جلسہ اختتام پذیر
تحفظ آئین کانفرنس: پروگرام میں مولانا خورشید احمد صاحب مئو ،مولانا ابو الخیر صاحب ،مفتی عبد اللہ نعمانی ،مولانا شاہد القاسمی ،حافظ عبیدالرحمن ،مولانا رضوان مانوی ،مولانا عبدالرحیم صاحب گورینی ،نفیس احمد ،عبد العظیم اصلاحی ،مولانا انور داؤدی ،وسیم احمد پپو پیجر ،لئیق احمد شیروانی کے علاوہ کافی تعداد میں علماء کرام ذمے داران معزز شخصیات کے علاوہ دوسرے اضلاع کے ذمہ داران، مدارس کے طلبہ اور دیگر لوگ موجود تھے۔