علاؤ الدین پٹی /29نومبر (اسٹاف رپورٹر) درسگاہ اسلامی علاؤالدین پٹی میں جمعرات کی رات شاندار تعلیمی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ وطالبات نے قرآت، نعت، اردو ، ہندی اور انگلش تقریر، مکالمہ، لطیفہ اور ایکشن ترانہ پیش کئے۔ علامہ شبلی نعمانی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت
حافظ دانش فلاحی صاحب نے عوام سے کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ یہ قرب جوار کے لئے ایک مثال ہے ۔ اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں اوراپنے بچوں بنیادی تعلیم کے لئے زیادہ سے زیادہ داخلہ کرائیں، ہر مہینے خصوصی مالی تعاون کرتے رہیں۔
اعظم گڑھ : شبلی پوسٹ گریجویٹ کالج میں تزک و احتشام سے منایا گیا يوم شبلی
پروگرام میں گذشتہ سال سالانہ امتحان میں پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا -اس سال مزید دو مقابلے ایک روز مرہ کی دعائیں دوسرا کھیل(کرسی ریس، بسکٹ ریس، لیمو ریس ،دوڑ وغیرہ) ان کے بھی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ طلبہ و طالبات کی طرف تعلیم کی اہمیت پر خصوصی چارٹ تیار کرکے جگہ جگہ لگائے گئے تھے۔
افتتاحی گفتگو وسیم احمد فلاحی نے اور کلمات تشکر محمد رافع فلاحی نے پیش کیے۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد ارشد الاعظمی، سرپرست مولانا کمال الدین فلاحی، ماسٹر شاہ عالم فلاحی، حافظ شہزاد کے علاوہ صدر مدرس، معلمات کے علاوہ قرب و جوار کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔
شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ میں یوم اقبال و یوم اردو کی تقریب کا انعقاد