جامعہ الطيبات طوی (پریس ریلیز ) محترم توفیق اسلم ڈائریکٹر برائے توسیع واستحکام جماعت اسلامی ہند مرکز و ڈائریکٹر رفاہ چیمبر آف کامرس کی تشریف آوری پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
موصوف نے دوران خطاب دین کے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقامت دین و دعوت دین میں مسلمانوں و داعیان دین لوگوں میں مالی وسائل کی مضبوطی کا بہت بڑا دخل ہے ہم کھل کر اور اطمینان سے دین کا کام جب ہی کر پائیں گے جب ہم نفع بخش و فائدے مند تجارت کے ذریعہ مالی اعتبار سے مطمئن و مضبوط ہوں۔
جامعہ الطيبات طویٰ ميں یوم قومی تعلیم تزک و احتشام سے منایا گیا
اس مفید تجارت کے سلسلے میں انہوں نے مرد و خواتین کو یکساں قرار دیتے ہوئے کہا کہ عورتیں بھی شرعی حدود میں رہ کر وہ آن لائن و آف لائن تجارت کر سکتی ہیں نیز “خذوا زینتکم عند کل مسجد ” کےتناظرمیں اسلام اچھا کھانے اور اچھا پہننے سے منع نہیں کرتا۔ جامعہ الطيبات طوی
شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ میں یوم اقبال و یوم اردو کی تقریب کا انعقاد
جامعہ الطيبات طوی اعظم گڑھ میں توسیعی لیکچر کا انعقاد
اس سلسلے میں سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے دور میں صحابہ و صحابیات وغیرہ نے فقر و فاقہ اور غربت والی زندگی گزاری وہ ان کا فقر اختیاری تھا، جبکہ حضرت عثمان وعمر کی مالداری اور سلیمان علیہ السّلام کے شاندار محل کا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے گھروں کو خوبصورت طریقہ سے بنا سکتے ہیں ساتھ ہی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے مہد سے لیکر لحد تک کیا جاسکتا ہے تعلیم کو جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے طالبات کی کثیر تعداد پر خوشی کا اظہار کیا۔ دار المصنفین شبلی اکیڈمی
لیکچر کا آغاز ھبہ ندیم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، ام ایمن اور ان کی ساتھیوں نے ترانہ طیبات پیش کیا،دلشاد احمد اصلاحی جامعی پرنسپل جامعہ نے مہمانوں کا پر جوش استقبال کیااس موقع پر احسان احمد خان ،ناظم ضلع احمد کلیم فلاحی ،امیر مقامی عقیل احمد ،محمدعارف اصلاحی، کلیم احمد اصلاحی، اساتذہ ومعلمات اورطالبات بھی موجود رہیں۔ جامعہ الطيبات طوی