یوم اطفال: کاندھلہ ( اسٹاف رپورٹر) 14 نومبر کو اور انڈیا انٹر نیشنل اسکول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم اطفال بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اسکول کے اساتذہ نے بچوں کے لیے خصوصی بزم (اسمبلی) سجائی اور بچوں نے اپنی طرف سے شاندار میلا منعقد کیا ۔
پرنسپل فرحہ منیر نے بچوں کو یوم اطفال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچوں آج کا دن آپ کے لیے بہت خاص ہے۔ جس طرح یہ دن خاص ہے اسی طرح آپ کو بھی خاص بن کر ملک و ملت کی رہنمائی کرنی ہے۔
عمیر اختر قاسمی نے کہا کہ 14 نومبر کو ہم ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یاد میں یوم اطفال مناتے ہیں ۔ نہرو نے جس طرح محنت اور لگن سے پڑھائی کی اور ملک کے وزیر اعظم بنے ان کی طرح ہمیں بھی محنت کرنی ہے اور دنیا بھر میں نام پیدا کرنا ہے۔
یوم اطفال: آگے بڑھنے کے لیے محنت، لگن اور خوشی بہت ضروری ہے ۔ محترمہ مصباح مرزا
اسمبلی انچارج سجاد محی الدین میر نے بچوں سے کہا کہ آج ہم اپنی طرف سے آپ کے لیے خصوصی بزم (اسمبلی) سجائیں گے۔ بچہ بن کر رہنا مجھے بہت پسند ہے اسی لیے کہ بچے ہی بڑے ہو کر بڑا کام کرتے ہیں۔
محترمہ مصباح مرزا نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے محنت ، لگن اور خوشی ان تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے ۔ اگر اس میں سے کوئی ایک بھی نہیں ہوگی تو ہمیں بڑا کام کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
کاندھلہ کے اور انڈیا انٹر نیشنل اسکول میں جوش وخروش کے ساتھ یوم اردو منایا گیا
یوم اطفال: بچہ بن کر رہنا مجھے بہت پسند ہے ۔ سجاد محی الدین میر
محترمہ سمیہ اور سلیم خان نے ہندی اور انگریزی میں خبر پڑھی، محترم عادل اور شبنم نے بچوں کو ترغیب دینے والے اقوال کہے ۔
بچوں نے اپنی طرف سے کھانے پینے کے بہت سے اسٹال لگائے تھے جس میں کھانے کے لیے بہت سی چیزیں موجود تھیں۔
اس پورے پروگرام میں جناب عبد اللطيف، ابوالفیض اعظمی، انعم جنگ، فرحان نعیم، محمد واصل، محمد واصف، وینیت، دیپک کمار، محترمہ اسما قریشی، تبسم مرزا نیما جین، ویبھا راجپوت، ادیبہ سیفی کے علاوہ اسکول کے تمام اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔