HomeEducationمدرسة الاصلاح میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

مدرسة الاصلاح میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

مدرسة الاصلاح (محمد ذیشان): 21 نومبر بروز جمعرات بمقام مسجد مدرستہ الاصلاح سراۓ میر میں صبح دس بجے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا اس پروگرام کا آغاز حافظ ابو طلحہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ بارگاہ رسالت میں نزرانہ عقیدت محمد توصیف نے پیش کیا اس پروگرام کی صدارت معتمد تعلیم مدرستہ الاصلاح مولانا سہیل احمد اصلاحی صاحب نے کی۔ نظامت کے فراٸض مولانا ابوشحمہ اصلاحی نے انجام دیا۔

شعبہ اردو میں 24 اکتوبر کو تحریری کوٸز مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں تقریبا سات سو طلبہ شریک ہوۓ تھے جس میں ستاون طلبہ اول ، باون طلبہ دوم اور چوالیس طلبہ نے سوم مقام حاصل کیا۔

مدرسۃ الاصلاح
انعامات حاصل کرنے کے بعد گروپ فوٹو دیتے ہوئے طلبہ۔

مدرسة الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

آج ان تمام طلبہ کو مومنٹو ،سند اور مڈل سے نوازا گیا جبکہ پروگرام میں شریک تمام طلبہ کو تشجیعی انعام بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ شعبہ اردو کے تمام اساتذہ کو یادگاری کپ دیا گیا ۔گزشتہ سال شعبہ اردو میں سوفیصد حاضر رہنے والے طلبہ کو اور اپنے اپنے درجہ میں اول دوم سوم حاصل کرنے طلبہ کو بھی اس پروگرام میں انعامات سے نوازا گیا۔

مولانا سہیل احمد اصلاحی نے اپنے صدارتی خطاب میں کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کو مبارکباد دی اور تمام طلبہ کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ تمام طلبہ محنت کرتے رہیں ان شاء اللہ ضرور کامیاب ہونگے مزید کہا کہ اس طرح کا پروگرام مسلسل ہونا چاہیے جس سے طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ صدر شعبہ اردو مولانا خالد اصلاحی کی دعاء پر پروگرام ختم ہوا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Check The Price on Amazonespot_img

Most Popular

Recent Comments