HomeEducationکٹوارہ، لکھیم پور کھیری میں قومی اردو کونسل کا دو روزہ کیلی...

کٹوارہ، لکھیم پور کھیری میں قومی اردو کونسل کا دو روزہ کیلی گرافی ورکشاپ اور کتابو ں کی نمائش

قومی اردو کونسل: لکھیم پور/ نئی دہلی: لکھیم پور مہوتسو 2024 کے تحت کٹوارہ کیلی گرافی ورکشاپ میں قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی نے بھی شرکت کی۔ کٹوارہ، لکھیم پور کھیری، یوپی میں دوروزہ کیلی گرافی ورکشا پ کا انعقاد 25 تا26 نومبر 2024 ہوا۔ قومی اردو کونسل

کٹوارہ، لکھیم پور کھیری میں قومی اردو کونسل کا دو روزہ کیلی گرافی ورکشاپ اور کتابو ں کی نمائش

اس ورکشاپ میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعے چلائے جارہے دوسالہ کیلی گرافی اورگرافک ڈیزائن سینٹر کے اساتذہ محمد اسلم رضابارہ بنکی، عبدالرحمن لکھنؤ، طعوف خان لکھنؤ، مشتاق احمد، زبیر احمد دہلی اورعرشی کوہ نور فیروز آباد وغیرہ نے ورکشاپ میں شامل طالبات کو کیلی گرافی اورگرافک ڈیزائن کی تربیت دی، اس موقعے پر محترمہ شمیم قریشی ممبئی نے بھی طالبات کوکیلی گرافی کے متعلق اہم معلومات فراہم کی۔26 نومبر کونمائش کا افتتاح مشہور فلم ساز مظفرعلی، امن گیری ایم ایل اے گولہ کھیری نے کیا۔

اس مہوتسو میں محترمہ درگاہ شکتی ناگ پال،ڈی ایم جناب ونود کمار،ایس ڈی ایم گولہ سکویرسنگھ تحصیلدارگولہ اور قومی اردو کونسل کے ریسرچ آفیسرانتخاب احمد بھی موجودتھے۔لکھیم پور مہوتسو 2024 میں قومی اردو کونسل کی طرف سے نمائش کتب کا بھی اہتمام کیاگیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Check The Price on Amazonespot_img

Most Popular

Recent Comments